Watch Latest News
عمران خان کی ویڈیو بنانے والا سوشل میڈیا کارکن حراست میں

عمران خان کی واپسی کی ویڈیو بنانے والا سوشل میڈیا کارکن حراست میں
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی Imran Khan کی پمز ہسپتال سے واپسی کی ویڈیو بنانے والے ایک سوشل میڈیا کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق منگل کے روز اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے سے حیدر سعید نامی نوجوان کو تحویل میں لے کر اڈیالہ پولیس چوکی منتقل کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان نے عمران خان کی واپسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے جبکہ قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
عمران خان کو نظر نہیں آ رہا، علیمہ خان کا بیان

عمران خان کو نظر نہ آنے کا پیغام، ذاتی ڈاکٹروں تک رسائی کا مطالبہ: علیمہ خان
نی پی ٹی آئی Imran Khan کی ہمشیرہ Aleema Khan نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انہیں نظر نہیں آ رہا اور ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو فوری رسائی دی جائے۔
اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بھی ملاقات نہیں کروائی گئی اور بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان کے ذاتی معالجین معائنہ کر کے رپورٹ نہیں دیتے، وہ کسی سرکاری بیان پر یقین نہیں کریں گی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مکمل طبی معائنہ فیملی اور ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا جائے۔
عمران خان کی بہن Dr Uzma Khan نے بھی کہا کہ اگر کوئی بیماری ہے تو اسے سامنے لایا جائے اور حقائق چھپانے کے بجائے شفاف معلومات فراہم کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق خاندان نے واضح کیا ہے کہ جب تک عمران خان کو اسپتال منتقل نہیں کیا جاتا اور مکمل میڈیکل چیک اپ نہیں ہوتا، وہ حکام کے مؤقف کو تسلیم نہیں کریں گے۔
راولپنڈی جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ اسکینڈل بے نقاب، مجرم پکڑے گئے
راولپنڈی جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ اسکینڈل بے نقاب، مجرم پکڑے گئے

راولپنڈی جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ سکینڈل
راولپنڈی میں ہزاروں جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا یونٹ بے نقاب، 3 ملزمان گرفتار
راولپنڈی: شہر کے علاقے مری روڈ پر واقع ایک نجی لیبارٹری میں جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹس تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے لیب کو سیل کر دیا جبکہ تین ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق:
-
مری روڈ پر قائم نجی لیب میں جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ تیار کیے جا رہے تھے
-
چھاپے کے دوران دستاویزات، جعلی مہریں اور دیگر متعلقہ سامان ضبط کر لیا گیا
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی درخواست پر پولیس نے 3 ملازمین کو گرفتار کیا
-
لیبارٹری کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا
2600 سے زائد جعلی سرٹیفکیٹ جاری
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاس کسی قسم کا قانونی اختیار موجود نہیں تھا، اس کے باوجود وہ اب تک 2600 سے زائد جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹس جاری کر چکے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایک جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے عوض ساڑھے 7 ہزار روپے وصول کیے جاتے تھے۔
مزید تحقیقات جاری
پولیس نے ضبط شدہ سامان اپنی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ جعلی دستاویزات کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
رمضان میں مہنگائی کنٹرول، مریم نواز کا اشیاء ضروریہ اجلاس
رمضان میں مہنگائی کنٹرول، اشیائے ضروریہ سستی ہونے کا دعویٰ
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif کی زیر صدارت اہم اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، سپلائی اور مارکیٹ مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں دعویٰ کیا گیا کہ رواں برس رمضان میں مہنگائی کی روایتی لہر پر قابو پایا گیا ہے اور صوبے بھر میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اجلاس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ:
-
پھل اور سبزیاں مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں
-
سپلائی چین کو مستحکم رکھا گیا ہے
-
تاریخی فٹ فال کے باوجود مارکیٹوں میں اشیاء کی قلت پیدا نہیں ہوئی
-
پرائس کنٹرول میکانزم کو مؤثر بنایا گیا
حکام کے مطابق ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پرائس کنٹرول ٹیموں نے صوبے بھر میں کارروائیاں کیں اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف جرمانے اور قانونی اقدامات کیے گئے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری رکھے۔
حکام کے مطابق رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹوں میں شہریوں کی بڑی تعداد کے باوجود انتظامات کو برقرار رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ نے سپلائی اور قیمتوں کی نگرانی کے لیے خصوصی کنٹرول رومز بھی قائم کیے ہیں۔
#punjabnews #ramzanbazar
https://punjabnews.pk/punjab-news/6892/
عمران خان آنکھ کا علاج: عمران خان کا پمز میں آنکھوں کامعائنہ

عمران خان آنکھ کا علاج
عمران خان کا پمز اسپتال میں آنکھوں کا دوسرا معائنہ،
انجیکشن کی دوسری خوراک دیدی گئی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ کےعلاج کے فالو اپ کےلیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق بانی کو 24 فروری کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیاگیا جہاں بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹرئیل انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔ پمز اسپتال کے مطابق ڈوز دینے سے قبل کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جس کے نتائج نارمل آئے۔ اسپتال میں قیام،پروسیجرکےدوران اوربعد میں بانی کے وائٹل مستحکم رہے جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔ پمز اور شفا آئی اسپتال کےکنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں پروسیجرعمل میں لایا گیا۔ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا، پروسیجر سے پہلےاسپیشلسٹس کے بورڈ نے معائنہ کیا۔ اسپتال اعلامیےکے مطابق معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ضروری ہدایات، فالو اپ مشورے، نسخے اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔
#imrankhan #ptinews #punjabnews
ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان انگلینڈ ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان انگلینڈ ٹی 20 میچ
ٹی 20 ورلڈکپ 2026: پاکستان کا اہم میچ، سیمی فائنل کی راہ انگلینڈ کے خلاف فتح سے مشروط
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں قومی ٹیم آج ایک اہم مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، جہاں سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں انگلینڈ کے خلاف کامیابی سے وابستہ ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق قومی ٹیم کو ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو لازمی شکست دینا ہوگی۔ پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال میں یہ میچ پاکستان کے لیے “ڈو اینڈ ڈائی” کی حیثیت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ اس نتیجے نے گروپ کی صورتحال مزید دلچسپ بنا دی ہے
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد قومی ٹیم کو اہم دو پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا، جس نے سیمی فائنل کی دوڑ کو مزید سخت بنا دیا ہے۔ اب انگلینڈ کے خلاف کامیابی ہی پاکستان کے امکانات روشن رکھ سکتی ہے۔

